کشمیر انتظامیہ نے سری نگر کے پائین شہر میں کرفیو نافذ کرکے کشمیری عوام
کی سب سے بڑی عبادت گاہ میں مسلسل 18 ویں جمعتہ المبارک کو بھی نماز ادا
کرنے کی اجازت نہیں دی۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ جامع مسجد کے ارد گرد
سیکورٹی فورسز کا محاصرہ اس قدر سخت تھا کہ مسجد میں اذان بھی نہیں دی جاسکی۔قابل ذکر ہے کہ سری نگر کی اس تاریخی و مرکزی جامع مسجد میں ہر جمعہ کو
ہزاروں کی تعداد میں لوگ وادی کے مختلف علاقوں سے آکر نماز جمعہ ادا کرتے
تھے۔